جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے مشرق وسطی کو خطرہ ، روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے غیر سنجیدہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات نے مشرق وسطی کو خطرات سے دوچار کردیا ہےروس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ لیئونیڈ ایواشیف نے پیر کو ماسکو میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے نتائج کا کبھی بھی انداز نہیں لگاتے – مذکورہ روسی عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کی سب سے بڑی غلطی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی تھی چنانچہ اس کی وجہ سے آج امریکا اپنے اتحادیوں کے درمیان بھی الگ تھلگ پڑگیا ہے ۔

روس کی جیو پولیٹیکل اکیڈمی کے سربراہ نے کہا کہ آج کوئی بھی ملک وائٹ ہاؤس کی مہم جوئیوں میں اس کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے – ایواشف نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ صرف سعودی عرب ، متحدہ عرب اور اسرائیل ہی مشرق وسطی کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں کہاکہ ٹرمپ کے اقدامات مشرق وسطی کے لئے خطرناک ہیں –

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …