اتوار , 8 دسمبر 2019

امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا، مائیک پومپیو

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن تہران پرمسلسل دباؤ ڈالتے رہیں گے۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سریگئی لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’ہم بنیادی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خواہش مند نہیں ہیں‘۔مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ہم ایران پر واضح کر چکے ہیں کہ اگر امریکا کا مفاد حملے میں ہوا تو ہم یقیناً ’مناسب انداز‘ میں جواب دیں گے۔

دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک لاکھ 20 ہزار امریکی فوجیوں کو بھیجنے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کردیا۔سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے دورہ روس کے موقعے پر کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ ایران عام ملک کی طرح مظاہرہ کرے‘۔خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرصے سے جاری ہے۔

امریکا کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ کرنے اور پھر پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشدیدگی بڑھ گئی۔واشنگٹن پہلے ہی ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے لیکن حال ہی میں امریکا نے 52 بمبار ٹاسک فورس اور جنگی بحری بیڑے کو خلیج فارس کی جانب بڑھنے کا حکم دیا۔

ادھر ایران نے تجارتی استثنیٰ نہ ملنے پر معاہدے کے فریقین ممالک کو 2 ماہ کی مہلت دی تھی کہ اگر وہ جوہری معاہدے سے متعلق تنازع حل کرنے میں ناکام ہوئے تو یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری معاہدے کی پاسداری جاری رکھے۔گزشتہ روز امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر تنازع حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مذاکرات کے لیے ایران پہل کرے‘۔

یہ بھی دیکھیں

ٹڈی دل کے جھنڈ کا پی آئی اے کی پرواز پر حملہ

کراچی سے کوئٹہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ٹڈی دل کے جھنڈ سے …