اتوار , 21 جولائی 2019

ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے غربت مٹاؤ مہم مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ایک رکن کامزید اضافہ ہو گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ثانیہ نشتر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت مٹاؤ مہم ہوں گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن بھی ہیں، وہ احساس پروگرام کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر عالمی ادارہ صحت کے عالمی سربراہ کے الیکشن میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں اور شہروں میں …