پیر , 1 مارچ 2021

بغداد اور دیالہ میں چالیس دہشت گرد گرفتار

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں عدلیہ کی اعلی کونسل اور بغداد و دیالہ کی آپریشنل کمان کی ہماہنگی سے انجام دی گئی ہیں- رپورٹوں کے مطابق ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار ، فوجی ساز و سامان اور ایسی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں جن میں بم نصب تھے- عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں بڑی مقدار میں عراقی کرنسی بھی ضبط کر لی گئی ہے- داعش دہشت گرد گروہ، بغداد میں گذشتہ دنوں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد اپنے زیر قبضہ علاقوں کی مدد سے اپنے مذمو عزائم پر عمل کرنا چاہتے تھے لیکن عراقی سیکورٹی اہلکار ان پر نظر رکھے ہوئے تھے اور انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ سیکورٹی روش سے دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …