جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اکنامک افیئرز مقرر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا۔پنجاب حکومت نے سلمان شاہ کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سلمان شاہ اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہےکہ وفاقی حکومت میں معاشی ماہر عبدالحفیظ شیخ کے بعد پنجاب میں بھی معاشی ماہر لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے خزانہ اکرم چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …