جمعہ , 19 جولائی 2019

غزہ : 71ویں یوم نکبہ کے موقع پر ہڑتال ،کاروباری سرگرمیاں معطل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)آج ارض فلسطین پر صیہونیوں کے قبضے کو 71 سال ہوگئے ہیں سنہ 1948ء میں صہیونی دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے ارض فلسطین میں‌ نہتے فلسطینیوں پر قیامت مسلط کی گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبورہوئے۔صہیونی دہشت گرد مافیا کی بربریت کے نتیجے میں ہجرت پر مجبور ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں میں بہت کم زندہ بچے ہیں۔ ارض فلسطین پر صیہونیوں کے قبضے کو 71 سال ہوگئے ہیں ہر سال فلسطینی نکبہ کا دن مناتے ہیں اور آج بھی 71 سال گزرنے کے باوجود قابض اسرائیل کے سامنے سراپا احتجاج ہیں ، اپنی سرزمین پر قابض اسرائیل کے قبضے کے خلاف مسلسل جہاد جاری ہے۔

نکبہ کے موقع پر آج غزہ میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں بازار اور سڑکیں ویران پڑی ہیں یہ عمل قابض اسرائیل کے لئے پیغام ہے کہ فلسطینی کسی بھی طرح اسرائیل کا قبضہ برداشت نہیں کریں گے اور آخری سانس تک اسرائیل کے غیرقانی اقدام کے خلاف برسرپیکار رہیں گے۔ قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حوصلوں کو توڑنے کےلئے ظلم اوربربریت کے پہاڑ توڑے جارہےہیں۔

1948 سے آج تک قابض صیہونی ریاست نے ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل کیا ، تقریباً 15000 فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں جن میں خواتین اوربچوں کی بھی بڑی تعداد ہے، صیہونی افواج نے1948 سے آج تک 48ہزار بچوں کو گرفتارکیا جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں ہونے والے پرامن احتجاج میں اسرائیلی فوج نے ش18 صحافی اور 11 امدادی کارکنان سمیت 210 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ 18ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں سے اکثر ہمیشہ کےلئے معذور ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …