جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں پر عمل درآمد روک دیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکم کے مطابق ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا عمل شروع کردیا ہے۔ایرانی جوہری ادارے کے اہلکار کے مطابق یورینیم افزودگی اور بھاری پانی کی پیداوار پر عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے 60 دن کی مہلت دی ہے اور اس سے قبل جن شقوں سے خارج ہونے کا حکم دیا تھا ان پر عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ان شقوں میں یورینیم کی افزودگی اور بھاری پانی کی پیداوار شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …