جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ پیش کر دی۔ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کر دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے ائیر پورٹس، سرحدوں اور سمندری حدود پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …