پیر , 12 اپریل 2021

درزیوں کیلئے کپڑوں کی سلائی کے سرکاری نرخ مقرر

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی انتظامیہ نے عید سے قبل درزیوں کے لیے مردانہ کپڑوں کی سلائی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے ہیں اور اس حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے بیشتر شہروں میں عید سے قبل درزی کپڑوں کی سلائی کے پیسے بڑھا دیتے ہیں اور منہ مانگے پیسے وصول کرتے ہیں۔رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ نے ایک سرکاری حکم کے تحت درزیوں کو مردانہ شلوار قمیض کی سلائی 650 روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سلائی وصول کرنے والے ٹیلر ماسٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر چھری نگل لی

بھارت میں نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر باورچی خانے میں استعمال …