بدھ , 5 اگست 2020

ایران سے کشیدگی: امریکہ نے عراق میں موجود ملازمین کو وطن واپس بلا لیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے کشیدگی بڑھنے پر امریکہ نے عراق میں موجود اپنے سرکاری ملازمین کو وطن واپس بلا لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارت خانے اور اربیل میں واقع امریکی قونصل خانے میں معمول کی ویزا خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

دوسری طرف امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھی ہنگامی خدمات مہیا کرنے کی صلاحیت محدود کر دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ جلدی سے جلدی عراق سے روانہ ہو جائیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کیلئے چوتھے درجےکی سفری ہدایت جاری کی ہے ۔ صرف اتنا کہا گیا ہے کہ’’ سفر نہ کیا جائے‘‘۔یہ فیصلہ دہشت گردی، اغوا کی واداتوں اور مسلح تنازع کے پیش نظر کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری تشدد اور اغوا کے خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ عراق میں دہشت گرد گروپ فعال ہیں جو امریکی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی اتحاد کے زیرکنٹرول علاقوں میں داعش کے جرائم میں شدت

دمشق: شام کے ہیومن رائٹس واچ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ شام و عراق …