جمعرات , 25 اپریل 2024

آسٹریا : پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا کے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پارلیمان کے منظور کردہ نئے قانون کے مطابق پرائمری اسکولوں میں ایسے تمام مذہبی اور نظریاتی لباس پہننے پر پابندی ہوگی، جن سے سر مکمل یا جزوی طور پر ڈھانپا جاتا ہے تاہم یہودیوں کے کپہ کو اس سے استشنیٰ حاصل ہوگا۔

پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمران قدامت پسند جماعت او وی پی اور عوامیت پسندوں نے اس قانون کے حق جبکہ حزب اختلاف نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ماہرین کے مطابق اس قانون کے خلاف ملکی آئینی عدالت سے رجوع ضرور کیا جائے گا۔واضح رہے اس قانون کا مسودہ گزشتہ روز منظور کیا گیا تھا جس کے تحت تمام پرائمری اسکولوں میں سر دھانپنے پر پابندی عائد کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے قانون کی شکل دے دی گئی ہے۔

آسٹریا کی حکومت نے اس بات کی وضاحت بھی کی ہے کہ اس قانون کا براہ راست اطلاق صرف اسکارف پہننے پر ہی ہوگا باقی سکھوں کی پگڑیوں یا یہودیوں کی چھوٹی ٹوپی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اس قبل فرانس میں بھی اسکولوں میں سر ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پر اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ اس طرح پردے پر پابندی لگانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …