منگل , 21 مئی 2019

بھارت کا پاکستانی سرحد کے قریب ائیر ڈیفنس یونٹس تعینات کرنے کا فیصلہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنے تمام ائیر ڈیفنس یونٹوں کو پاکستان کے ساتھ ملحقہ سرحدوں پر تعینات کرنے کافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ روزبھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی صدارت میں فوجی افسران کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں بعض جرنیلوں کا کہنا تھا 27 فروری کو پاکستانی طیاروں کے مقبوضہ کشمیر میں گھس کر اپنے ٹارگٹس حاصل کرلینے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری فضائی صلاحیتیں کتنی کمزور ہیں۔

بالا کوٹ ائیر سٹرائیک کے بعد پاکستان کا ہماری حدود میں داخل ہونا یہ ثابت کرتا ہے وہ ہماری کمزوریوں سے واقف ہے لہذا ہمیں اپنے ائیر ڈیفنس یونٹوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے پاکستانی سرحدوں کے قریب تعینات کرنا چاہیئے تاکہ آئندہ کبھی ایسا واقعہ ہو تو ائیر ڈیفنس یونٹس بروقت جواب دے سکیں۔ اجلاس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے دی گئی ان معلومات پر بھی غوروخوض کیا گیا کہ بھارتی افواج میں کئی افسران آئی ایس آئی کیلئے کام کرتے ہیں ۔

ایک افسر کا کہنا تھا ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری سے پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی اورجوانوں کا مورال بھی ڈاؤن ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بڑی مشق کی جس میں کئی اسرائیلی کمانڈوز نے بھی حصہ لیا ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران امریکہ کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کو تیار ہیں، عمار الحکیم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر نے کہا …