جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی پابندیاں انسانیت کے خلاف جرائم میں سے ہیں، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔تہران میں وکلا اور قانون دانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کر دی ہے اور سخت دنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کی زندگیوں کو نشانہ بنایا ہے کیونکہ پابندیوں کی وجہ سے عوام کے لئے غذائی اشیا اور دواؤں کے حصول میں مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں۔صدر ایران نے کہا کہ امریکہ کی جنگ ایران کی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ایرانی عوام کے خلاف ہے اور امریکی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور تہران کے خلاف تمام پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایران کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی رو سے ناجائز ہیں اور پابندیوں کے ذریعے براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …