منگل , 23 اپریل 2024

جوہری معاہدے کو بچانے کا راستہ ایران سے معاشی تعاون کی بحالی ہے: جواد ظریف

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو بحال کرنا ہوگا.اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ ٹوکیو کے موقع پر اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو(Taro Kono ) کے ساتھ ملاقات کے بعد خطے کی صورتحال، امریکی اقدامات اور عالمی برادری کی جانب سے جوہری معاہدے کو بچانے کے طریقوں پر گفتگو کی.

ایران کے وزیر خارجہ نے جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے متعلق کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی کشیدگی کو کم کرنے، امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں تصادم نہیں چاہتا تاہم اپنے مفادات کا ماضی میں بھی دفاع کیا ہے اورآئندہ بھی بھرپور طریقے سے دفاع کرے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے پاس جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے ایران سے معاشی تعاون کی بحالی کے سوا کوئی چارہ نہیں.اسے ملاقات میں جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے اور ٹوکیو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی کوشوں کو جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …