ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران مخالف امریکی پابندیاں اشتعال انگیزی پر مبنی: آسٹریا

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریا کے صدر نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں نہ صرف اشتعال انگیزی ہے بلکہ اس سے یورپی ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں ۔آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلین نے دورہ روس کے موقع پرروس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپ ابھی تک ایران سے تجارت کے لئے کوئی قابل عمل نظام قائم نہیں کرسکا ۔آسٹریا کے صدر نے کہا کہ یورپ بشمول آسٹریا اور ہماری کمپنیاں بھی ایران مخالف امریکی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں جسے ہم اشتعال انگیزی سمجھتے ہیں ۔

الیگزینڈر وان ڈیر بیلین کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری ادارے نے 13 مرتبہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی کارکردگی کی تصدیق کی تاہم اس کے باوجود ایران پر پھر سے پابندیاں عائد ہوئیں.انہوں نے بغیر کسی قابل قبول ثبوت کے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے عالمی معاہدوں پر بھروسہ اٹھ جائے گا .صدر الیگزینڈر وان نے کہا کہ آسٹریا اور یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے حق میں ہیں .

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …