جمعہ , 19 اپریل 2024

خون کے آخری قطرے تک سینچری ڈیل کا مقابلہ کریں گے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں موجود فلسطینی گروہوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ فلسطینی گروہوں کا واضح مقصد اسرائیلی حکومت کی نابودی ہے۔تہران میں مقیم فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے خالد قدومی نے یوم نکبہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی گروہ اپنے خون کے آخری قطرے تک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کا مقابلہ کریں گے – انہوں نے کہا کہ فلسطینی گروہ یوم نکبہ کو ایک قابل افتخار دن میں تبدیل کردیں گے –

چودہ مئی کی تاریخ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیے جانے کی اکہترویں برسی ہے اور پندرہ مئی سرزمین فلسطین پر ایک غاصب صیہونی حکومت کے قیام کی برسی ہے اور اسی مناسبت سے اس دن کو یوم نکبہ کہا جاتا ہے – تہران میں متعین جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے بھی اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکا سینچری ڈیل کو پورے خطے پرمسلط کرنا چاہتا ہے کہا کہ فلسطینی گروہ، صیہونی حکومت کے خلاف جد وجہد اور صیہونیوں کو سرزمین فلسطین سے باہر نکالنے کے لئےپوری طرح تیار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …