بدھ , 24 اپریل 2024

فلسطینی ایکٹیوسٹ بھی بن سلمان کی دشمنی کے نشانے پر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک فلسطینی ایکٹیوسٹ کو سعودی ولی عہد بن سلمان نے قتل کی دھمکی دی ہے۔فلسطینی ایکٹیوسٹ ایاد البغدادی نے کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد نے اب اپنے مخالف دیگر عرب کارکنوں پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ایاد البغدادی نے کہا کہ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مالک جیف بزوس کے ساتھ تعاون کی وجہ سے وہ بھی بن سلمان کی دشمنی کے نشانے پر ہیں اور اس میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے۔

قبل ازیں سی آئی اے نے بھی ایاد البغدادی سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی کے دوستوں اور ہم خیال افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھی سعودی حکومت کے نشانے پر ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔سی آئی اے سمیت بہت سے خفیہ اداروں کا خیال ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود حکومت امریکہ سعودی ولی عہد کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …