بدھ , 21 اپریل 2021

قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر لالہ موسٰی روانہ ہو گئے۔قمر زمان کائرہ کا بیٹا لاہور میں زیر تعلیم تھا اور ان کا انتقال ٹریفک حادثے میں ہوا۔چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹا بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …