بدھ , 14 اپریل 2021

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعطیلات کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ تمام سکولوں میں یکم جون سے 14 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، مراد راس نے تعطیلات کا اعلان کیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے اساتذہ کے ٹرانسفر کے حوالے سے نیا سسٹم متعارف کروا دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسفر پالیسی سے اساتذہ کو تبادلوں کے حوالے سے درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے، ای ٹرانسفر پالیسی سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہو گا۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا ایک ایک ٹرانسفر کے لئے دس دس سفارشیں آیا کرتی تھیں، بہت جلد محکمہ تعلیم میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …