جمعہ , 19 اپریل 2024

‘ امریکی سازشیں ناکام ہوں گی، اپنی شرائط منوانےکی صلاحیت رکھتے ہیں’ڈاکٹر محمود الزھار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرائط پوری کرانے اور جنگ بندی کے تمام نکات پر عمل درآمد کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مسلمہ اصول اور مطالبات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جرائم کی قیمت نہیں بن سکتے۔ انہوں‌ نے کہا کہ حالیہ ایام میں فلسطینی مزاحمت نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم غزہ کے عوام کو بھوک، بیماریوں، ناخواندگی، اندھیرے اور معاشی بدحالی میں نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے بنیادی اور اصولی مطالبات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ اسرائیلی دشمن کو بھی بہ خوبی ادراک ہے کہ اگر اس نے غزہ میں جنگ بندی کی شرائط پوری نہ کیں تو اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

محمود الزھار نے کہا کہ فلسطینی قوم 71 برس سے جن اصولوں اور مطالبات پر قائم ہے، ان میں کوئی کمی بیشی نہیں کرے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جرائم کی قیمت فلسطینی قوم کے مطالبات نہیں‌ بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے بنیادی اصولی مطالبات سے آج تک پیچھے نہیں ہٹی اورہم اپنے وطن کے ایک ایک چپے کو دشمن سے آزاد کرائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں‌انہوں‌ نے کہا کہ فلسطین کے مقدسات یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم نہیں کیے جائیں گے۔ مقدسات پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ اوسلو سمجھوتے کو مسترد کر کے حماس نے جو فیصلہ کیا وہ تاریخی حقیقت ثابت ہوا ہےحماس نے سمجھوتے کے پہلےروز کہا تھا کہ یہ محض فلسطینیوں کو اندھیرے میں رکھنے اور ان کی تحریک آزادی کو دبانے کا ایک غیرملکی حربہ ہے۔ اس سے فلسطینیوں کو کچھ بھی حاصل نہیں‌ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …