جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیراعظم کا پاکستانی قیدی رہا کرنے پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر وزیراعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں، یو اے ای حکومت کا یہ قدم دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …