جمعرات , 15 اپریل 2021

روس کا کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کے لیے لازمی اقدامات پر زور

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیوں کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی قوانین کے تحت او پی سی ڈبلیو کے رکن ملکوں کے تعاون کو فروغ دے تا کہ عالمی سطح پرکیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کا راستہ ہموار ہو سکے۔ روس کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے وہ اس اہم عالمی تنظیم کی سرگرمیوں کو سیاسی محرکات سے بچانے کے لیے بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے۔ اس قراداد میں دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …