جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق اور شام کے درمیان مسافر پروازوں کے سلسلے کا دوبارہ آغاز

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی قومی ایرلائنز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے لئے عراق کی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔لیث الربیعی نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ بغداد اور دمشق کے درمیان پرواز کا یہ سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی یہ پرواز ہفتے میں ایک بار انجام پائے گی۔لیث الربیعی نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان بغداد دمشق پرواز شروع کئے جانے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ دونو ممالک کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں رفت و آمد کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …