منگل , 21 مئی 2019

شام: حلب میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ، 10 فلسطینیوں کی شہادت

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی شام میں واقع حلب میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپ پر جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے حملے میں دس فلسطینی شہید ہو گئے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی شام ہوا جس میں دس فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شہید ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں۔جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے اس حملے میں تیس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب شام کی ڈیموکریٹک فورس کے مرکز کا کہنا ہے کہ شہر منبج میں ایک حملہ آور نے پولیس اسٹیشن پر کار بم دھماکہ کر دیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک بچہ شامل ہے۔ادھرشامی مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ کرد فورس سے متعلق ایک ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور دس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران امریکہ کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کو تیار ہیں، عمار الحکیم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر نے کہا …