منگل , 26 مئی 2020

ایران کے خلاف دشمن کی ہر غلطی اور خطا کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛میجر جنرل موسوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے ایرانی فوج کو ہوشیار اور آمادہ رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے ایران کے خلاف کسی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا تواسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی تمام یونیٹیں دشمن کی کسی بھی خطا اور غلطی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایمان اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل کے ساتھ اپنے فوجی تجربات کی روشنی میں دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک اور قوم کا دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا کے ساتھ سرد جنگ کے دہانے کے قریب آ رہے ہیں : چین

چین اور امریکا کے درمیان مختلف پہلوؤں کے حوالے سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ …