ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عراق میں عین الاسد فوجی اڈے کی توسیع

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے مغربی علاقے میں واقع عین الاسد اڈے کی توسیع اور اس میں جدید قسم کے ہتھیار منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں۔العالم کی رپورٹ کے مطابق مغربی عراق کے صوبے الانبار کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں نے عین الاسد فوجی مرکز کی توسیع شروع کر دی ہے جبکہ اس اقدام کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کی دفاع و سلامتی کی کمیٹی کے رکن کریم علوی نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز عراقی پارلیمنٹ، اپنے ملک میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی موجودگی کے بعد سے امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں انجام پانے والی جارحیت کا جائزہ اور اس جارحیت کو روکنے کے لئے تدابیر پر غور کرے گی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ عراق کی پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں مستقبل میں بل بھی منظور کر لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …