پیر , 26 اگست 2019

فلسطینیوں کاخون بہانے والے غاصبوں کو چین سے نہیں رہنے دیں گے: حماس

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کا خون پانی نہیں کہ اسے بے دریغ بہانے کی اجازت دی جائے۔ فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے چین سے نہیں رہ سکتے۔

روزنامہ قدس کے مطابق حماس کے رہ نما سھیل الھندی نے بدھ کے روز غزہ میں حق واپسی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ جمعہ کو غزہ میں ‘حق واپسی’ ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ غزہ کے شہر ملین مارچ میں‌ بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطینی قوم ملک ایک ذرے سے بھی دستر بردار نہیں‌ ہو گی بلکہ حق واپسی سمیت تمام دیرینہ حقوق کے حصول کی جدود جہد جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …