جمعہ , 23 اپریل 2021

مکہ مکرمہ کی پہلی نایاب تصویر ڈھائی لاکھ ڈالرز میں نیلام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ کی پہلی تصویر 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں نیلام کر دی گئی۔مکہ مکرمہ کی 1888 میں لی گئی تصویر کی نیلامی لندن کے ساتھبیز نیلام گھر میں کی گئی۔تصویر مشرقی تہذیبوں کے ماہر کریسٹیان سناک ہرخرونئے نے اس وقت لی تھی جب وہ جدہ میں ہالینڈ قونصل خانے میں ملازم تھے۔تصویر میں 131 سال قبل کا مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام نمایاں ہے۔تصویر کی ڈھائی لاکھ ڈالرز تک بولی لگائی گئی، نیلام گھر نے خریدار کا نام صیغہ راز میں رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …