اتوار , 11 اپریل 2021

ہمارے میزائل امریکی بحری بیڑوں کو با آسانی نشانہ بنا سکتے ہیں، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)تہران نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے میزائل خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑوں کو بآسانی نشانہ بناسکتے ہیں۔ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کے پارلیمانی افیئرز کے ڈپٹی محمد صالح جوکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد صالح نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں اور سیاسی دباؤ کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے، امریکا نے ایران کی جانب سے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے گزشتہ ہفتوں کے دوران خلیج میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کردیا تھا، ساتھ ہی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ کے ساتھ مزید ایک جنگی بحری بیڑا مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کردیا۔امریکا رواں ماہ کے شروع میں بی۔52 بمبار طیارے بھی قطر میں واقع اپنے ایئر بیس پہنچا چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …