منگل , 20 اپریل 2021

پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان نے ہر چیز کو پر لگا دیے۔ پٹرول کے بعد سی این جی بھی مہنگی کر دی گئی، سی این جی کی نئی قیمت 82 روپے 79 پیسے تک جا پہنچی۔ڈالر کی پروان کے بعد عوام پر گرا دیا گیا سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم، پٹرول کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 79.90 روپے سے بڑھ کر 82.79 روپے ہو گئی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کیپٹن (ر) شجاع انور کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتیں براہ راست ڈالر کی قیمتوں سے جڑی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں اضافہ نا گزیر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …