ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران امریکہ کشیدگی: امریکی ائیرلائنز کو خلیجی فضاء میں احتیاط کی ہدایت جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اپنی کمرشل ائیر لائنز کو امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے سبب وارننگ جاری کی ہے جس میں خلیج اور خلیج اومان کی طرف پروازوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی ایوی ایشن کی جانب سے یہ ایڈوائزری جمعرات کو جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ وارننگ خطے میں سخت فوجی سرگرمیوں اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان جاری کی گئی جو غلط اندازوں یا غلط نشاندہی کی وجہ سے امریکی سول ایوی ایشن آپریشن کیلئے بڑھتے ہوئے نا دانستہ خطرے کو ظاہر کرتی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے خلیج میں چار آئل ٹینکر پر حملے کے بعد امریکا نے بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے سے اپنے کچھ سفارتی عملے کو واپس بلا لیا۔اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے ایران پر معاشی پابندیوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور خطے میں اپنی عسکری طاقت میں بھی اضافہ کیا ہے جب کہ ایران کی جانب سے امریکی اقدامات کو احمقانہ جنگی جنون اور سیاسی کھیل قرار دیا گیاہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …