جمعرات , 25 اپریل 2024

12 رمضان المبارک حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل ہونے کا دن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لیے جو 4 آسمانی کتب نازل فرمائیں، وہ سب رمضان المبارک کے مہینے میں ہی نازل ہوئیں۔اس ماہ کی 12 تاریخ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر انجیل نازل فرمائی گئی۔ انجیل کے آغاز میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش، ان کی رسالت، تبلیغ، معجزات، اسرائیلیوں کے ہاتھوں قتل اور 3 دن بعد دوبارہ زندہ ہونے کی کہانی ہے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام
قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام حضرت مریم علیہ السلام کے بیٹے تھے جو اللہ کی قدرت سے شادی کے بغیر ہی ماں کے رتبے پر فائز ہوئیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کے بعد بی بی مریم کی پاک دامنی پر سوال اٹھایا گیا جس کا جواب انہیں یوں ملا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پیدائش کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنی زبان سے گفتگو کر کے اپنی والدہ کے پاک دامن ہونے کی گواہی دی۔

یہ ان کا ایک معجزہ تھا کہ بچہ اپنی پیدائش کے چند گھنٹے بعد جب رونے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا حضرت عیسیٰ نے گفتگو فرمائی۔بعد ازاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کے سامنے اپنی نبوت اور معجزات کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔

ترجمہ کنز الایمان: ’اور رسول ہوگا بنی اسرائیل کی طرف یہ فرماتا ہوا کہ میں تمہارے پاس ایک نشانی لایا ہوں تمہارے رب کی طرف سے کہ میں تمہارے لیے مٹی سے پرند کی سی مورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ فوراً پرند ہوجاتی ہے اللہ کے حکم سے، اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سپید داغ والے کو، اور میں مردے جلاتا ہوں اللہ کے حکم سے، اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔ بے شک ان باتوں میں تمہارے لیے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو‘۔القرآن، پارہ 3، سورہ آل عمران: 49

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …