منگل , 13 اپریل 2021

بلاول کا مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ، افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ٹیلی فون کیا ہے.تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے، پی پی چیئرمین کی جانب سے مریم نواز کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.پیپلز پارٹی کی جانب سے اتوار کے روز اپوزیشن پارٹیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے.

پیپلزپارٹی کی جانب سے افطارڈ نرمیں ن لیگ قائدین کوشرکت کی دعوت دی گئی تھی، بعد ازاں بلاول بھٹو نے خود مریم نواز سے رابطہ کیا.ن لیگ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی سربراہی میں لیگی وفدکی افطار ڈنرمیں شرکت کا امکان ہے، البتہ لیگی وفدکی شرکت کاحتمی فیصلہ مرکزی قائدین کریں گے.

پیپلز پارٹی کی جانب سے دیگر اپوزیشن پارٹیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے. اس ضمن میں فضل الرحمان، آفتاب شیر پاؤ، اسفند یار ولی محمود اچکزئی اور سراج الحق کو بھی مدعو کیا گیا ہے.تجزیہ کار اس افطار ڈنر عید کے بعد ہونے والے بڑے احتجاج کے تناظر میں خصوصی اہمیت دے رہے ہیں. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں مریم نواز ن لیگ کی سیاست میں فعال دکھائی دیں گی.

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …