ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق کو ملکی تعمیر نو اور ترقی پر توجہ مبذول کرنی چاہیے،عراقی وزیرخارجہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے کہا ہے کہ عراق کو خطے میں کسی قسم کی کشیدگی ،تناؤ اور جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ حکیم نے کہا کہ آج عراق سب کے لئے رابطہ اور گفتگو کی جگہ بنا ہوا ہے اور عراق کو ملکی تعمیر نو اور ترقی پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور خطے میں کسی جنگ اور کشیدگی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔عراقی وزیر خارجہ نے خطے میں پائدار امن و ثبات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و ثبات سب کے لئے مفید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …