جمعرات , 27 جون 2019

دمشق اور بغداد کا سرحدی سیکورٹی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عراق اور شام کے اعلی فوجی افسران نے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایک دوسرے سے ملاقات اور سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔شام کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے اس موقع پر دمشق اور بغداد کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو خوش آئند قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ شام اور عراق ایک قوم اور ایک سرزمین کی حیثیت سے باہمی اقتصادی تعاون اور سرحدی گزرگاہوں کو پھر سے کھولے جانے کی سمت گامزن ہیں۔اس سے پہلے شام کے صدر بشار اسد نے نئے عراقی سفیر سعد محمد رضا کے سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے تعاون کی قدردانی کی تھی۔صدر بشار اسد نے کہا تھا کہ شام کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کے حملے انتہائی موثر واقع ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عرب ملکوں کو فلسطین کا سودا کرنے کا کوئی حق نہیں: خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد …