بدھ , 26 جون 2019

ٹرمپ طالبان کو مذاکرات کے اخراجات دینے کے خواہشمند

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر طالبان پر مہربان ہو گئے، ٹرمپ امن مذاکرات کےلیے آنے جانے اور کھانے پینے کے اخراجات دینے کے خواہشمند ہیں لیکن قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے درخواست مسترد کر دی۔امریکی کانگریس کے ایک عہدے دار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ طالبان کو حالیہ امن مذاکرات میں شرکت کرنے پر آنے والے سفری اخراجات واپس کرنا چاہتی ہے۔ ان اخراجات میں کھانا پینا، رہائش اور آمد ورفت کے خرچے شامل تھے۔

امریکی کانگریس کی کمیٹی نے درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ شدت پسندوں کے اخراجات نہیں اٹھائے گی۔ امریکی حکومت اور طالبان کے درمیان اکتوبر سے اب تک دوحہ میں مذاکرات کے چھ دور ہوئے ہیں جن کا مقصد امریکا کو افغانستان سے محفوظ انخلا فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کے عوام نے مختلف شہروں میں اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزکی …