منگل , 17 ستمبر 2019

جنوبی کوریا تین سو چودہ ملین ڈالر کے میزائل امریکہ سے خریدے گا

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی کوریا واشنگٹن سے تین سو چودہ ملین ڈالر کے میزائل اور میزائل سسٹم خرید رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کے ہاتھوں چورانوے میزائل اور بارہ میزائل سسٹم فروخت کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کی تصدیق کی ہے – بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان اس سودے کا مقصد شمالی کوریا کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنا ہے –

امریکا کی دفاعی سیکورٹی کے تعاون کی ایجنسی اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ جنوبی کوریا، امریکا سے چورانوے ایس ایم ٹو میزائل اور بارہ گائیڈڈ میزائل سسٹم خرید رہا ہے۔ جنوبی کوریا نے یہ فیصلہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات دوبارہ شروع کردئے جانے کے اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے۔ شمالی کوریا نے جزیرہ نمائے کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے موضوع پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں ہی اپنی میزائلی سرگرمیاں روک دی تھیں لیکن گذشتہ فروری میں امریکا اور شمالی کوریاکے مابین مذاکرات میں ناکامی کے بعد شمالی کوریا نے میزائل تجربات دوبارہ شروع کردیے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب حملوں میں عراقی سرزمین کے استعمال کی تردید

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت عراق نے سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں …