جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا کے ساتھ تجارتی اختلافات کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ تجارتی مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا ہے کہ بیجنگ چاہتاہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں لیکن امریکیوں کی طرف اس راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔چین کی وزارت تجارت نے بھی ایک بیان میں دیگر ملکوں کے خلاف واشنگٹن کی خودسرانہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا سے کہا ہے کہ وہ اپنے غلط اقدامات کا سلسلہ بند کرے۔

امریکا اور چین کے درمیان مذاکرات کا نیا دور گذشتہ ہفتے کسی نتیجے پرپہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ اس سے پہلے بعض ذرائع نے کہا تھا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی مذاکرات کا گیارہواں دور ٹرمپ کے ذریعے چینی مصنوعات پر مزید کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد منسوخ ہوسکتا ہے لیکن گیارہویں دور مذاکرات کے واشنگٹن میں انجام پائے تاہم ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …