جمعہ , 19 اپریل 2024

یورپی کونسل میں روس کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی کونسل کے وزرائے خارجہ نے روس کی اس کی کونسل میں واپسی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی کونسل میں روس کی واپسی کی تحریک فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس کی کونسل کے دیگر رکن ملکوں نے حمایت کی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یورپی کونسل میں باقی رہنا چاہتا ہے اگر چہ بعض افراد نے روس کو نکالنے کی بھرپور کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس یورپی کونسل کا سالانہ فنڈ بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔قابل ذکر ہے کہ یورپی کونسل نے جزیرہ نمائے کریمہ کے روس اسے الحاق کے بعد روس کی رکنیت معطل کردی تھی جس کے جواب میں روس نے بھی اس کونسل کو دیا جانے والے فنڈ روک دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …