اتوار , 11 اپریل 2021

اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس میں 17 سال کی ریکارڈ کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے سمیت گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران مندی کی وجہ سے انڈیکس میں 14فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ 17 سالوں کے دوران پوائنٹس میں 7 ہفتوں کے دوران اتنی کمی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) 100 انڈیکس میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ہزار 5 سو 50 (4.5 فیصد) پوائنٹس کمی دیکھنے میں آئی، جو پچھلے 30 ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح 33 ہزار ایک سو 67 پوائنٹس کے بعد ہوا۔کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ مندی کا شکار رہی جس کی سب سے بڑی وجہ سے افواہوں کی صورت میں آنے والی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی شرائط کی خبریں تھیں۔

جب پاکستان کی کیکڑا-1 سائٹ پر تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے متعلق کی جانے والی ڈرلنگ کے نتیجے سے متعلق خبریں سامنے آنے والی تھیں تو مارکیٹ میں 1.2 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور سرمایہ کاروں کی اس سے اُمیدیں وابستہ ہوئیں تھیں۔اس کے علاوہ ہفتے کے وسط میں کیکٹر-1 پر ڈرلنگ مکمل ہونے اور حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کے متعارف کروائے جانے کے بعد مارکیٹ میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

لیکن یہ بہتری قلیل مدتی ثابت ہوئی کیونکہ مارکیٹ میں اپنا پیسہ لگانے سے قبل سرمایہ کار اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں جن کے حوالے سے افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ 100 سے 200 بیس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے مارکیٹ کو سب سے زیادہ جس نے نقصان پہنچایا وہ ڈالر کی مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی تھی، کیونکہ اس دوران ڈالر کی قدر میں 3.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …