جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی اتھارٹی غزہ کے عوام کو بلیک میل کر رہی ہے:حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی کےعوام کےحوالے سے اختیار کردہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کےعوام پر معاشی پابندیاں عاید کرکے غزہ کےعوام کو بلیک میل کررہی ہے۔اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تحریک فتح، صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی غزہ کےعوام کو بلیک میل کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام پر معاشی پابندیاں انتقامی سیاست کے مترادف ہیں۔

حازم قاسم کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ پرعاید معاشی پابندیاں عاید کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی پابندیوں کےباعث غزہ کی پٹی کےعوام کی معاشی مشکلات میں اضافہ اور معاشی بحران میں اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے 2006ء اور فلسطینی اتھارٹی نے اپریل 2017ء کو غزہ کی پٹی کےعوام پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔ فلسطینی اتھارٹی نےغزہ کی پٹی میں اپنے ہی ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فی صد کمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …