جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کے لئے جرمنی اور یورپی ممالک کردار ادا کریں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن پارلیمنٹ کے اقتصادی تعاون اور فروغ کمیشن کے سربراہ اور جوہری سلامتی کمیشن کے رکن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور یورپی یونین کو ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔جرمن پارلیمنٹ کے اقتصادی تعاون اور فروغ کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں وجود میں آیا اور جس پر کافی وقت بھی صرف کیا گيا اور اس معاہدے کا مقصد بھی مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا تھا۔

جرمن پارلیمان کے رکن نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا خروج بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام پر بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی قریبی نگرانی جاری ہے ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔اینڈر بیک نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں جرمنی اور یورپی ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …