ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق میں امن کی صورتحال اکثر عرب ممالک سے بہتر ہے: عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی پارلیمنٹ نے بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے باشندوں کو فوری طور پر عراق سے نکلنے اور عراق کا سفر نہ کرنے کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ کی حکومت کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن کریم علیوی نے بحرین کی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اور بعض دیگر ممالک ہر موضوع پر امریکہ کی تابعداری کرتے ہیں اور عراق سے فوری طور پر بحرینی باشندوں کو نکلنے کا حکم عراق کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔

عراق کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور دفاعی کمیٹی کے رکن نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق میں امن و امان کی صورتحال بہت ہی بہتر ہے اورحتی اکثرعرب ممالک سے بھی بہتر ہے کہا کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے امن و امان کو بر قرار کیا ہے اور حالات ان کے کنٹرول میں ہے اور غیر ملکیوں کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بحرین کی وزارت خارجہ نے اپنے باشندوں سے کہا تھا کہ عراق کی ناگفتہ بہ صورتحال کی وجہ سے اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں اور جو بحرینی عراق میں ہیں وہ فورا ًعراق کوچھوڑ دیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …