ہفتہ , 20 اپریل 2024

آسٹریلیا: انتخابات میں حکمراں اتحاد کامیابی سے ہمکنار

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے انتخابات میں وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کے حکمراں اتحاد نے فتح حاصل کرلی۔وزیراعظم اسکاٹ ماریسن کی اتحادی جماعت کنزرویٹو 73 نشستیں لے کر اپوزیشن جماعت سے آگے ہے، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی اڑسٹھ نشستیں حاصل کر پائی ہے، نتائج کے بعد اپوزیشن جماعت کے سربراہ بل شورٹن نے شکست تسلیم کرلی اور پارٹی سربراہی سے مستعفٰی ہونے کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کی جیت کی توقع کی جارہی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …