جمعہ , 19 اپریل 2024

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود میں مزید اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نےاپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،اگلے دو ماہ کے لئے شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس اضافے کا فیصلہ،اگلے دو ماہ کے لئے شرح سودبڑھ کر 12.25فیصد ہوگیا تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ۔ نئی پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھادی، شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدپالیسی ریٹ 12.25 فیصد ہوگیا۔

اعلامیہ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی رفتار گزشتہ سال سے دگنی ہوگئی، جولائی اپریل افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، مالی سال 2019 میں افراط زر کی شرح 6.5 سے 7 فیصد تک رہے گی جب کہ شرح سود 12.25 فیصد مقرر کر دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …