جمعرات , 15 اپریل 2021

اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائی، بچوں کا پارک مسمار کرنے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں "رخمہ” کے مقام پر میں واقع بچوں کا پارک مسمار کرنے کا حکم دیا ہے ۔صہیونی فوج نے رخمۃ قصبےمیں فلسطینی چلڈرن پارک مسمار کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔سابق رُکن کنیسٹ طلب ابوعرار نے ایک بیان میں‌ کہا کہ صہیونی فوج نے انتقامی سیاست کےتحت رخمۃ میں فلسطینی چلڈرن پارک مسمارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چلڈرن پارک کی مسماری بچوں‌کے حقوق کو نقصان پہنچانے کی مُجرمانہ کوشش ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ ‘ریگفیم’ یہودی تنظیم اور نام نہاد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ملوث ہے۔ صہیونی وزیر ارئیل النیہ نے رخمۃ یہودی کالونی کومسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ ابو عرار نے کہا کہ بچوں‌ کے پارک کی تعمیر میں‌ٹال مٹول کے بعد اب اسے مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ گذرا ہوا سال ایران پر امریکا کے شدید ترین دباؤ …