اتوار , 18 اپریل 2021

اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائی ، مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کےقریب سے ایک فلسطینی دو شیزہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کے قبضے سے چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ اس نے یہودی آباد کاروں‌ پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی جس پر اسے حراست میں لیا گیا۔

عبرانی ٹی وی چینل سات کے مطابق گرفتار فلسطینی لڑکی کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے تاہم اس مزید شناخت نہیں کی گئی۔ ٹی وی چینل کے مطابق فلسطینی لڑکی کو ایک چیک پوسٹ سے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔گرفتار لڑکی کو مزید تفتیش کے لیے حراستی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …