جمعرات , 25 اپریل 2024

بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنا بہت بڑی خیانت ہے:الوفاق

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کی تنظیم الوفاق نے بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئے بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنے کے صدی معاملہ کو بہت بڑی خیانت قراردیا ہے۔

بحرین کی تنظیم الوفاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کو فروخت کرنا بہت بڑی خیانت ہے۔ بحرینی تنظیم الوفاق نے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے بارے میں امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل کریں۔ الوفاق نے بحرینی حکومت کو خطے میں امریکی کٹھ پتلی حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت بھی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …