جمعرات , 20 جون 2019

ٹرمپ، جان بولٹن اور پمپئو دونوں کو عہدوں سے برطرف کرسکتا ہے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سی آئی اے کے سابق افسر اور امن نوبل انعام کے امیدوار نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب امریکہ عراق اور طالبان کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکا تو ایران کے خلاف جنگ میں کیسے کامیاب ہوگا ایران تو طالبان اور عراق سے کہیں زيادہ قوی ، مضبوط اور طاقتور ہے۔

گذشتہ سال امریکی صدر ٹرمپ، ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوگئے اور اس کے بعد امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے ایک سال بعد معاہدے کی روشنی میں ایران نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے اس قانونی اعلان کے بعد امریکہ اور یورپی ممالک میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ اسی سلسلے میں مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار نے امریکی سی آئی کے سابق افسر سے روسی ٹی وی کے ساتھ گفتگو اورامریکہ کی طرف سے خلیج فارس میں 120000 فوجیوں کو بھیجنے کی خبر کی تردید کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ٹی وی کے ساتھ گفتگو پر خوش ہوں کیونکہ مجھے امریکی ذرائع ابلاغ میں جھوٹی اور غلط خبرکے شائع‏ ہونے پر تشویش تھی اور میں نے روسی ذرائع اور یوٹیوب کے ذریعہ امریکی ذرائع ابلاغ ميں شائع ہونے والی جھوٹی خبر کی تردید کی۔

ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسے وزیر خارجہ پمپئو اور قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی صداقت پر شک اور عدم اطمینان ہے۔ اور ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ اس کا ایران کے ساتھ جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اور نیویارک ٹائمز نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے عدم جنگ کے اپنے ارادے سے پینٹاگون کو آگاہ کردیا ہے۔

امریکی سی آئی اے کے سابق افسر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فیکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں بھی کہا ہے کہ ان کا فوجی جنگ کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ وہ تجارتی جنگ جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔امریکی سی آئی اے کے سابق افسر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ طالبان اور عراق کو شکست نہیں دے سکا ، ایران تو ان دونوں سے قوی اور مضبوط ہے ۔ ایران کے ساتھ جنگ آسان نہیں ۔

رابرٹ ڈیویڈ اسٹیل نے ٹرمپ کی طرف سے جان بولٹن کے جنگی عزائم پیروی کے بارے میں مہر نیوز کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جان بولٹن احمق اور بد اخلاق انسان ہے اور عجب نہیں کہ ٹرمپ جان بولٹن اور پمپئو دونوں کو عہدوں سے برطرف کردے۔ کیونکہ ٹرمپ ان کی سازشوں کے بارے میں آگاہ اور واقف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں پر شام ایران اور روس کی نکتہ چینی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)شام، ایران اور روس کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے …