بدھ , 24 اپریل 2024

برازیل : نائٹ کلب میں مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ ، 11 افراد ہلاک

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے نائٹ کلب میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 11 افراد کو قتل کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تین کاروں اور دو موٹر سائیکل سوار 7 مسلح حملہ آوروں نے نائٹ کلب پر دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 11 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ ہے اور فائرنگ کا واقعہ بھی دو گروہ کے درمیان تنازع لگتا ہے تاہم ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ لاشوں کی شناخت کے بعد حقائق سامنے آنے کی امید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …